مکرمی ـ!آج پاکستان معاشی طور پر کمزور اور مقروض ریاست ہونے کے باوجود ایک طاقتور مضبوط اسلامی ریاست کی شناخت بھی رکھتا ہے۔ دفاع اور فوجی طاقت کے اعتبار سے پاکستان کا شمار آج دنیا کی مضبوط ریاستوں میں کیا جاتا ہے لیکن سیاسی نظام کی کمزوریوں اور جمہوریت کے حقیقی طور پر مستحکم نہ ہونے کے باعث آج ملک مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا نظر آتا ہے۔ سیاسی دکانداری چمکانے والوں نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔خود کرپٹ ہوتے ہوئے دوسروں کی کرپشن کی داستانیں رقم کرکے ہم ملک و قوم کی تعمیر نہیں کر سکتے۔ اپنی سوچ، فکر، طرزِ عمل کو صراطِ مستقیم کی طرف لے کر ہمیں ملکی بقا کا خیال کرنا ہوگا۔ (شعیب بھٹی ‘ لاہور)