وفاقی کابینہ کی جانب سے جان بچانے والی 94ادویات کی قیمتوں میںاضافے کو عوام پر ایک اور بم برسانے کے مترادف اور ناقابل برداشت ہے ۔ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب مریضوں کیلئے مزید مشکلات بڑھادیگا ۔صحت کی سہولیات کے حوالے سے تو نہ ماضی کی حکومت نے کچھ کام کیا نہ موجودہ حکومت سے کوئی اُمید ہے ۔وزیر اعظم پاکستان نے اقتدار آنے سے ایک دن پہلے پیٹرول ،بجلی ،گیس ،ڈالر،سونے،،چینی ،تیل،دوددھ ،ادویات ودیگر ضروری اشیاء کی قیمت کیا تھی اب دو سال گزرنے کے بعد یہ قیمتیں کہا تک پہنچ چکی ہیں پاکستان کا مجموعی قرضہ کتنا تھا اوراب سودکے ساتھ کتنا اداکرناپڑرہاہے۔ میر ی ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں فی الفورکمی لائی جائے۔(سید وحید حسین کراچی)