لاہور ( کرائم رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر ) پولیس ٹیموں نے 16مارچ سے شروع آپریشن میں90ناکوں لگائے ہیں جہاں اب تک 87935 گاڑیوں، 194698موٹر سائیکلوں اور 424999 شہریوں کو چیک کیا گیا ہے ۔ 268894شہریوں کو وارننگ دی گئی، 19205سے سکیورٹی بانڈزلئے گئے ، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی پابندی یقینی بنانے کے لئے اب تک01 لاکھ ، 23 ہزار115شہریوں کو روک کر باہر آنے کی وجہ پوچھی گئی۔1 لاکھ 14 ہزار 296 شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھر بھیجا گیا۔جبکہ دفعہ144کی خلاف ورزی پر 11153ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے 19464 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ۔