مکرمی !نہ جانے کیوں جب بھی ملک میں "قومی یکجہتی" کی ضرورت پیدا ہوتی ہے ، تب ملک دشمن عناصر ملک میں لسانی فسادات کی آگ کو ہوا دیناشروع ہو جاتے ہیں،خاص طو ر صوبہ سندھ میں کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ ہم ایک قوم کا نعرہ بلند کرتے ہیں تو وہ کراچی میں مقیم مہاجر ہونے پر فخر کے ساتھ "سندھی ہونے پر فخر کرنے کا نعرہ کیوں نہیں بلند کرتے ؟ جبکہ وہ تو کسمپرسی کی حالت میں یہاں آئے تھے اور سندھ نے انکو کراچی میں مقیم کرکے اپنی مہمانوازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوے شناخت کے ساتھ اشیاء ضرور یہ تک کی سب چیزیں دیں پھر بھی ایسی وفادار ماں کے مانند دھرتی کی تقسیم کا نعرہ کیوں۔؟میں ایک بات ان سندھ دشمن اور ملک دشمن عناصر پر واضع کردینا چاہتا ہوں کہ سندھ کراچی کا دل تھا، ہے اور تا قیامت رہے گا اور ہم کبھی بھی کسی بھی صورت میں سندھ کے بٹوارے کا سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ دل کے بغیر جینا ناممکن ہے! ( اعجاز سندھی کندکوٹ)