میلبورن (سپورٹس ڈیسک)پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام سے شناخت بنانے والے دلبر حسین میلبورن سٹارز کی نمائندگی کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق دلبر حسین کو میلبورن سٹارز کے 13 رکنی سکواڈ میں جگہ مل گئی ہے ،بگ بیش میں دھوم مچانے والے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رئوف کی قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شمولیت کے بعد میلبورن سٹارز سے ریلیز کیے جانے کے موقع پر ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے اس بات کا عندیہ دے دیا تھا کہ حارث کا متبادل بھی لاہور قلندرد سے ہی ہوگا۔اس وقت عاقب جاوید نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بہت جلد اچھی خبر آنے والی ہے کہ حارث رئوف کا بگ بیش میں متبادل کون ہوگا؟واضح رہے کہ میلبورن سٹارز میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین کی جگہ شامل کیے گئے حارث رئوف نے اپنی تہلکہ خیز بولنگ سے بگ بیش لیگ کے 7 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں جس میں ان کی ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔