سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کر دی، فنچ کی قیادت میں سینئر بیٹسمین میکسویل کی واپسی ہوئی ہے ۔آسٹریلیا نے اگلے ماہ دورہ انگلینڈ کا اعلان کرتے ہوئے 21 رکنی سکواڈ کا انتخاب کر لیا ہے ۔ایرون فنچ کی کپتانی میں آسٹریلوی ٹیم 4 ستمبر سے محدود اوورز کی سیریز کا آغاز کرے گی۔آسٹریلیو ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی، خراب کارکردگی کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے میکسویل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔کورونا وائرس کے باعث آسٹریلوی حکومت نے ٹیم کو پابندیوں سے استثنیٰ دیتے ہوئے دورے کی اجازت دی ہے اور یہ وبا کے بعد پہلا بین الاقوامی دورہ ہوگا۔اس سیریز کی صورت میں انگلینڈ میں 18 میچز کے انعقاد کا ہدف مکمل ہوئے جائے گا اور کورونا بحران کے باعث ہونے والے خسارے میں کمی آئے گی۔
دورہ انگلینڈ:آسٹریلیا نے 21 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
هفته 15 اگست 2020ء
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کر دی، فنچ کی قیادت میں سینئر بیٹسمین میکسویل کی واپسی ہوئی ہے ۔آسٹریلیا نے اگلے ماہ دورہ انگلینڈ کا اعلان کرتے ہوئے 21 رکنی سکواڈ کا انتخاب کر لیا ہے ۔ایرون فنچ کی کپتانی میں آسٹریلوی ٹیم 4 ستمبر سے محدود اوورز کی سیریز کا آغاز کرے گی۔آسٹریلیو ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی، خراب کارکردگی کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے میکسویل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔کورونا وائرس کے باعث آسٹریلوی حکومت نے ٹیم کو پابندیوں سے استثنیٰ دیتے ہوئے دورے کی اجازت دی ہے اور یہ وبا کے بعد پہلا بین الاقوامی دورہ ہوگا۔اس سیریز کی صورت میں انگلینڈ میں 18 میچز کے انعقاد کا ہدف مکمل ہوئے جائے گا اور کورونا بحران کے باعث ہونے والے خسارے میں کمی آئے گی۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 15 اگست 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں