موہالی( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرا ٹی ٹونٹی میچ سات وکٹوں سے جیت لیا اورتین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت بنالی۔ سیریز کا پہلا میچ دھرم شالہ میں بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا۔۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو 72 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 149رنز بنائے ۔ جواب میں بھارت نے ہدف19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کی طرف سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے اوپننگ کی ، شرما صرف 12رنز بنا کر چلتے بنے ، دھون نے 40رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی نے 52گیندوں پر ناقابل شکست 72رنز بنائے اور مین آف دی میچ کے حقدار ٹھہرے ۔