لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کرکٹ اہلیت سے کسی کو انکار نہیں ہے لیکن کپتان بننے کے بعد وہ آسٹریلوی میڈیا کا کس طرح مقابلہ کریں گے ، یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے چیلنج ہے ،اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے پی سی بی نے دورے میں بابر اعظم کے لئے پر وفیشنل مترجم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم عام طور پر پریس کانفرنس میں اردو میں بات کرتے ہیں، ورلڈ کپ میں بھی بابر اعظم اردو میں پریس کانفرنس کرتے تھے اور پی سی بی کے میڈیا منیجر انگریزی کے صحافیوں کے لیے ان کی بات چیت کا ترجمہ کرتے تھے تاہم پی سی بی نے اب بابر اعظم کو میڈیا سامنا کروانے کے لیے کچھ سیشنز کروانیکابھی فیصلہ کیا ہے ۔