ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) امریکی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر ڈسٹن پوئریر نے یو ایف سی 257 میں دو ویٹ کیٹگریز کے سابق ورلڈ چیمپئن آئرلینڈ کے کونر میک گریگر کو حیران کن شکست سے دوچار کر دیا۔ میک گریگر نے تیسری مرتبہ ریٹائرمنٹ ختم کر کے ابوظہبی کے فائٹ آئی لینڈ میں 32 سالہ پوائر کو چیلنج کیا تھا۔ دوسرے راؤنڈ میں دو منٹ 32 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پوئریر نے سابق ورلڈ چیمپئن کو مکوں اور ککس پر رکھ کر انہیں ناک آؤٹ کر دیا۔