مکرمی! آج کل پاکستانی قوم ارتغل کے سحر میں مبتلا ہے کیا بچے، کیا بڑے،کیا خواتین ، کیا مرد سب کے دماغ میں صرف ارتغل دیکھنے کی دھن سنوار ہے ۔ یہ ڈرامہ سیریل اتنا ترکی میں مقبول نہیں ہوا جتنا کہ پاکستان میں مقبول ہوگیا ہے۔ صرف یوٹیوب پراس کی پہلی قسط کو چند دنوں میں کروڑوں بار دیکھا گیاہے یہی ڈرامہ آج کل ہماری قوم کا پسندیدہ موضوع بنا ہوا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ ہماری نوجوان نسل بولی ووڈ اور ہولی ووڈ کے ڈرامے اور فلمیں دیکھ دیکھ کر اپنی روایات اورثقافت کو بھولتے جا رہے ہیں ۔ اس ڈرامہ سیریل کی پاکستانی عوام میں مقبولیت سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسندآج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے۔( اریج فاطمہ )