دبئی(اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران خلیجی ملکوں کی اقتصادی شرح نمو میں بہتری آئے گی تاہم خام تیل کے نرخوں میں عدم استحکام کے باعث اس میں اتار چڑھائو رہے گا۔ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں سال خام تیل کے نرخ 2015-16 ء کی کم ترین سطح کی نسبت بہتر رہیں گے جس سے 6 رکنی خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کی اقتصادی شرح نمو رواں سال 2.4 فیصد اور 2019ء میں 3 فیصد رہنے کی توقع ہے ۔2017 ء میں خلیجی ملکوں کی اقتصادی شرح نمو 0.4 فیصد رہی تھی۔