واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی کانگریس کے رکن ایرک سوالویل نے امریکی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ روس مختلف ذرائع استعمال کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن جتوانے اور جو بائیڈن کو ہرانے کے لئے کیلئے ہمارے انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے ، روس کے علاوہ کوئی اور دوسرا ملک ایسا نہیں کررہا، روس امریکی سینٹ کے اراکین رون جانسن اور لنڈسی گراہم کی مدد سے ایسا کر رہا ہے ، صدر ٹرمپ ہر حالت میں دوسری ٹرم کے لئے وائٹ ہاؤس میں رہنا چاہتے ہیں ، یہی وجہ ہے وہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہتھکنڈوں کی خاموشی سے حمایت کر رہے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا امریکی انٹیلی جنس اداروں کو چاہئے وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل استعمال کریں۔