کراچی( آن لائن ) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا کہنا ہے کہ روپے کی گرتی ہوئی قدر حکومت کی ساکھ کو بھی گرا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اڑان اور حکومت کا گراف ایک ساتھ اوپر نہیں جا سکتا، روپے کی گرتی ہوئی قدر حکومت کی ساکھ کو بھی گرا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈوبتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ اور دیگر منفی معاشی اشارئیے حکومت کے لیے خطرہ بن رہے ہیں، غیر واضح صورتحال اورمعیشت کو لگنے والے دھچکے کاروباری برادری کے اعتماد کو لے ڈوبیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جنت نہ بنایا جائے مگر عوام سے روٹی بھی نہ چھینی جائے ، ان کا موقف تھا کہ نعروں سے غریب عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔سرپرست اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز شاہد رشید کا کہنا تھا کہ تیرہ سو ارب کے گردشی قرضہ کے لیے قومی اثاثوں کو گروی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو پھر سابقہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتراض کیوں کیا جا رہا تھا؟ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت کے پاس کوئی معاشی پروگرام ہے تو اسکی وضاحت کی جائے ، وزیر اعظم کے قبل از وقت انتخابات کے بیان سے عدم استحکام کم نہیں ہو گا بلکہ اس میں اضافہ ہوگا۔
روپے کی گرتی قدر حکومتی ساکھ کو بھی گرا رہی ہے : شاہد رشید
اتوار 09 دسمبر 2018ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 09 دسمبر 2018ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں