لندن (سپورٹس ڈیسک ) فٹبال انگلش پریمیئر لیگ میں اعصاب شکن مقابلہ ہوا، انجری ٹائم کے گول سے نمبر بارہ ساؤتھمپٹن کا مانچسٹر یونائیٹڈ سے میچ 2-2 کی برابری پر ختم ہو گیا۔ نمبر فائیو مانچسٹر یونائیٹڈ کا بارہ نمبری ٹیم ساؤتھمپٹن سے آمنا سامنا ہوا۔ بارہویں منٹ آرمسٹرانگ نے گول کر کے میچ میں جان ڈال دی، ریڈ برگیڈ کے رشفورڈ نے گول کر کے حساب برابر دیا، تیئسویں 23 ویں منٹ مارشل کے کامیاب اٹیک سے سکور دو ایک ہو گیا۔انجری ٹائم کے آخری لمحے ساؤتھمپٹن کے اوبافیمی نے بال کو جال میں ڈالنے کا کمال کر دکھایا۔ میچ دو دو کی برابری پر ختم ہوا۔ خالی سٹیڈیم میں اعصاب شکن مقابلے نے گیم کا مزہ دوبالا کر دیا۔