پالی کیلے (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے پالی کیلے انٹرنیشنل سٹیڈیم، کینڈی میں شروع ہو گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم اپنے دورے کے دور ان آئی لینڈرز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اپریل جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز پالی کیلے انٹرنیشنل سٹیڈیم، کینڈی میں کھیلے جائیں گے ۔