لاہور (خبرنگارخصوصی) فاؤنڈر زگروپ کے رہنما خواجہ خاور رشید نے ٹیکس سسٹم پر تاجر برادری اور حکومت کے درمیان سرد مہری کی فضا اور تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست سب کے مسائل حل کرنے کی ذمہ دار ہے ۔ تاجروں کے مسائل سنے اور انہیں جلدسے جلد حل کیا جائے کیونکہ انتشار اکانومی کے لیے زہر قاتل ثابت ہوگا۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ اکانومی کی مضبوطی کے لیے حکومت اور تاجر برادری کا مل کر چلنا ضروری ہے لیکن ٹیکسوں کے نظام پر دونوں کے درمیان ڈیڈ لاک ہے جو تشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق زبردستی ایسا ٹیکس سسٹم نافذ نہیں کرنا چاہیے جو تاجر برادری کے لیے نقصان دہ ثابت ہو۔