لندن (سپورٹس ڈیسک) چار مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ سرینا ولیمز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اس موسم گرما میں تاخیر سے ہونے والے ٹوکیو گیمز میں حصہ نہیں لیں گی۔ 39 سالہ امریکی نے اتوار کو ومبلڈن سے قبل میڈیا کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں دراصل اولمپک فہرست میں شامل نہیں ہوں، اس سے میں واقف نہیں ہوں اور اگر ایسا ہے تو مجھے اس میں شامل نہیں ہونا چاہئے ۔