گال (سپورٹس ڈیسک) کپتان جو روٹ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر339 رنز بنا لئے ، مہمان ٹیم کو سری لنکا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے ابھی 42 رنز باقی ہیں۔ انگلینڈ نے تیسرے دن 98/2 کے سکور پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا ۔ جونی بیئرسٹو 28 اور ڈان لارنس 3رنز بناسکے ۔ پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے جوروٹ 186 رنز بناکر فرنینڈو کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے ۔ سپنر لیستھ ایمبولڈینیا نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 7وکٹیں حاصل کیں۔