مکرمی !کراچی شہرمیں پانی کا بحران دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔پہلے یہ مسئلہ صرف غریب آبادی اورنگی ٹاون،بلدیہ ٹاون،فرٹینیرء کالونی، قلندر آباد،ایل بلاک،سرجانی وغیرہ جیسے علاقوں میں پانی کی قلت تھی لیکن اب شہر قائد کے پوش علاقوں میں بھی پانی کا بحران رہتا ہے جن میں ڈ یفنس،کلفٹن،ناظم آباد،نارتھ نا ظم آبار،لائنزوغیرہ کے علاقے شامل ہیں۔پانی کے ترسے شہری آئے دن احتجاج کرتے رہتے ہیں لیکن پانی کا مسئلہ ہو یا اور کوئی در پیش مسئلہ عوامی مطالبہ پورا ہونے کا نام ہی نہیں لیتے ہیں-مگر شدید گرمی کے موسم میں یہ مسئلہ مزید گھمبیر ہو جاتا ہے جب پانی کئی کئی دنوں تک نہیں آتا ہے- اور عوام پانی خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں-شہری پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں اور آئے دن کسی نہ کسی علاقے کے لوگ احتجاج کررہے ہوتے ہیں لیکن کوئی نتیجہ سامنے نہیں آتا۔ٹینکر مافیا اور پانی چور مافیا کی وجہ سے پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے کہ یہ لوگوں کو پانی مہنگے داموں میں بیچتے ہیں اور منافع حاصل کر رہے ہیں-ان ٹینکر مافیا اور پانی چور کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لئے سخت عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو پانی صحیح فراہم نہیں ہوتا ہے۔ (افشاں علی،کراچی)