فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) اقبال سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں بلوچستان پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے ۔ بلوچستان اور سندھ کے چار چار پوائنٹس ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر بلوچستان پہلی پوزیشن پر ہے اور سندھ دوسری پوزیشن پر ہے ۔ دیگر چار ٹیموں کے بھی یکساں طو رپر دو دو پوائنٹس ہیں ۔ اب تک بلے باز احمد شہزاد 171 رنز بناکر پہلی، 164رنز کے ساتھ دوسری اور محمد رضوان 146 رنز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں ۔ وکٹوں میں فہیم اشرف اور محمد محسن آٹھ آٹھ وکٹوں کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری جبکہ محمد حسنین سات وکٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ ایونٹ میں آصف علی 13 چھکوں، اویس ضیاء 11 اور احسن علی 7 چھکوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔