لاس ویگاس(سپورٹس ڈیسک) امریکا کے نامور ٹینس سٹار جان اسنر نے ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں میزبان ملک کے کھلاڑی جان اسنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کے الیکزینڈر ببلک کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6 (7-2) اور 6-3 سے ہرا یا۔ چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جان اسنر نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔