لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس میں تمام الحاق شدہ یونٹ اور سوئمنگ ڈویژن کے نمائندوں نے شرکت کی، زوریز لاشاری کو چیئرمین پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن منتخب کیا گیا جبکہ دانیال لاشاری کو صدر، محمد حفیظ بھٹی کو سینئر نائب صدر، ناصر جمال، بابر کمال، اعظم لطیف اور وفاق سکندر کونائب صدور،عاطف شفیق کو سیکرٹری، شہزاد رفیق کو خزانچی منتخب کرلیا گیا جبکہ رفیع الزماں، کامران جباراورعاشق رسول کو ایسوسی ایٹ سیکرٹریز منتخب کیا گیا۔