کراچی (کامرس رپورٹر)سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باوجودپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکوغیرمعمولی تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 9بالائی حدیں بحال ہوگئیں اور انڈیکس 899.85پوائنٹس اضافے سے 35277پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جبکہ75.13فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 1 کھرب 25ارب15کروڑ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی گذشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 32.24 فیصدزائد رہا۔ گزشتہ روزاسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج، معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،توانائی، بینکنگ،فوڈزاورکیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوااور تیزی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی10بلائی حدیں بحال ہوگئیں اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس35309پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعد میں35300پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس899.85پوائنٹس اضافے سے 35277.46 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 487.45پوائنٹس اضافے سے 16532.14 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1478.99 پوائنٹس اضافے سے 57560.12پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 462.07پوائنٹس اضافے سے 25191.77 پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 278کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،80کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔