لاہور (سپورٹس رپورٹر) تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی فتوحات کاسلسلہ جاری ہے پاکستان نے ابتک سونے کے 16، چاندی کے 22 اور کانسی کے 29 میڈلزجیت لئے ہیں ۔ یاد رہے کہ 2016 میں بھارت کے شہرگوہاٹی میں کھیلے گئے 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاکستان نے 12 گولڈ میڈلزجیتے تھے ۔گزشتہ روز کھیلے گئے تائیکوانڈو کے فائنلزمیں پاکستان کے ہارون خان نے بھارت ا ور رب نوازنے نیپال کے کھلاڑیوں کوشکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کئے ۔ اتھلیٹکس میں پاکستان کے محمدنعیم نے 110 میٹرزہرڈلزمیں گولڈمیدل جیتا ووشومیں پاکستان کے معاذخان اور ساجدحسین نے فائنلزمیں بھارتی کھلاڑیوں کیخلاف کامیابی حاصل کرکے سونے کاتمغہ اپنے نام کیا پاکستان نے ابتک کراٹے میں 6 گولڈ۔8سلوراور5برونزمیڈلزجیتے ہیں تائیکوانڈو میں 3 گولڈ۔6سلورجبکہ کانسی کے 8تمغے جیتے لئے ۔ اتھلیٹکس میں 2 گولڈ،1سلور اور کانسی کے 3میڈلزجبکہ شوٹنگ میں 2 گولڈ، 1 سلور اور4برونزمیڈلزجیتے ۔