برمنگھم(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی اور وہ کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ۔انگلینڈ کیخلاف کھیلے جا رہے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین بلے باز نے جونی بیئرسٹو کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ مچل سٹارک نے بیئراسٹو کو آؤٹ کرکے ورلڈ 2019 میں اپنی وکٹوں کی تعداد 27 کر لی اور اس طرح عالمی کپ میں زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق عظیم آسٹریلین فاسٹ باؤلر گلین میک گرا کے پاس تھا جنہوں نے 26 وکٹیں حاصل کی تھیں۔