لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور اُن کے والد کوچ محبوب خان کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو گئے ۔ دونوں کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ ماہ مثبت آ یا تھا اور وہ قرنطینہ میں تھے ۔ اِس ضمن میں سارہ محبوب کے والد کوچ محبوب خان نے کہا کہ ہمارا گزشتہ ماہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن سارہ اور مجھے کورونا کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔دونوں نے دو ہفتے گھر میں ہی قرنطینہ مکمل کیا اور کورونا کو شکست دی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ سارہ نے ایکسرسائز اور ٹینس کا آغاز کر دیا ہے ۔