انقرہ (نیٹ نیوز) ترکی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ خطے میں امن و استحکام کیلئے فائدہ مند ثابت نہیں ہوا۔ترجمان وزارت خارجہ حامی اکسوئے نے اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ آرٹیکل کے خاتمے کے ایک سال بعدمقبوضہ کشمیر میں صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی اور اس سے خطے میں امن و استحکام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے ترکی کے موقف کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کئے جائیں۔