ساہیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عدالت نے گورنمنٹ گرلزاسلامیہ ہائی سکول کے گرفتارسکیورٹی گارڈ غلام دستگیرکوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔ملزم سکول طالبات کو ہراساں ،راہ ورسم پیداکرنے اور غلط راستے پرچلانے کی ترغیب جیسے قبیح فعل کرنے کیلئے مجبورکرتاتھا،ڈی ای اوسیکنڈری فوزیہ اعجاز سکیورٹی گارڈکیخلاف کارروائی کی بجائے مبینہ طور پر اسے تحفظ فراہم کررہی تھیں،ملزم کیخلاف شہریوں کی مداخلت پر مقدمہ درج ہوا۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے حوالات میں بندکیا۔جس کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دیاہے ۔