مکرمی !میں آپ کے موقر جریدے کے ذریعے حکام بالا کی توجہ نیو کراچی سرجانی ٹائون کی ا یک اہم سڑک جو کہ فور Kچورنگی سے چونگی موڑ تک جاتی ہے۔ اس سڑک کی جانب آپ کی توجہ مبذول کرنا چاہتی ہوں یہ سڑک انتہائی مصروف سڑک ہے جس پر 24گھنٹے ہیوی ٹریفک کے علاوہ دیگر کاریں اور موٹر سائیکلیں چلتی ہیںمگر سابقہ بلدیاتی اداروں اور صوبائی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ انتہائی مخدوش ہو چکی ہے جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیںجن کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیںاس سڑک پر جا بجاجھاڑیاں اورکچرے کے ڈھیر بھی موجود ہیں جنہیں صاف کرنے والا کوئی نہیں ہے اور یہی نہیں بلکہ کروڑوں روپے کی اسٹریٹ لائٹس ہونے کے با وجود انہیں روشن نہیں کیا جاتا جس سے سڑک پر گھپ اندھیرا رہتا ہے اور اکثر اوقات اسٹریٹ کرمنلز موبائل چھینے کی وارداتیں کر تے رہتے ہیں۔ ہماری آپ سے درخواست ہے کہ اس اہم سڑک اور فورK چورنگی کی فوری تعمیر کیساتھ سٹریٹ لائٹس کو فعال کیا جائے۔ (سونیا منور‘ کراچی)