سرگودھا،سمبڑیال(وقائع نگار،تحصیل رپورٹر) سرگودھا کے نواحی چک بادلہ میں پولیس کی موجودگی میں دو کم سن یتیم بہنوں کی شادی کرادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 6بچوں کی ماں بیوہ عائشہ بی بی نے 14سالہ فرزانہ کی شادی علاقہ کے نوجوان ظفر اقبال جبکہ 12سالہ اقرا کی شادی فیض رسولسے کر دی ۔ دونوں کم عمر بچیوں کے سوتیلے چچامحمد شیر نے تھانہ صدر پولیس کو تحریری درخواست دی لیکن پولیس نے کارروائی سے انکار کرد یا، گزشتہ روز کم سن بچیوں کی باراتیں پہنچنے پر محمد شیر نے 15پر معاملہ کی اطلاع دیدی گئی جس پر تھانہ صدر پولیس بادلہ پہنچی ،تاہم پولیس نے شادی رکوانے کی بجائے سوتیلے چچا محمد شیر پر جھوٹی شکایت کاالزام لگاکراسے دھمکیاں دیں۔ جس کے بعد پولیس کی موجودگی میں دونوں بچیوں کی شادی کر دی گئی ۔ادھرسمبڑیال میں بھی کم عمرلڑکے اورلڑکی کانکاح کرادیاگیا۔گزشتہ روز 14سالہ وارث اور12سالہ مصبا ح نو رین کا نکا ح الیوالی کی مسجد میں پڑھا یا جا رہا تھا کہ تھا نہ سمبڑیا ل پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر نکا ح خواں سمیت کم عمر دولہا دلہن اور اس کے والد کو گرفتا رکر لیا ۔مو لو ی کا کہنا تھا کہ نکا ح نہیں منگنی کی رسم کی جا رہی تھی جبکہ کمسن دولہا دلہن نے بتا یا کہ نکا ح کر دیا گیا ہے ۔ کم عمری میں شادیاں