کراچی (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ انہوں نے کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنائی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ سیریز پر آئی سی سی کے ایونٹس بنگلہ دیش کی پہلی ترجیح ہیں۔ سری لنکا کرکٹ کا جون میں بھارت کے خلاف اپنی ہوم سیریز اور جولائی میں بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کوئی امکان نہیں۔