لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاری کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا، کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگے گا جبکہ حتمی سکواڈز کا اعلان21 ستمبر کو کیا جائیگا۔لنکن بورڈ کو دورہ پاکستان کے حوالے سے اب تک اپنی حکومت سے گرین سگنل نہیں مل سکا۔ دوسری جانب پی سی بی کے مطابق سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔