لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے متوقع کھلاٖڑیوں کاتربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ پی سی بی نے کیمپ میں 20 کھلاڑیوں کو طلب کررکھا ہے ۔ طلب کئے گئے 18کھلاڑی کیمپ میں موجود تھے جبکہ کپتان سرفراز احمد اور ویسٹ انڈیز سے واپس آ نے والے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کیمپ میں موجود نہیں تھے ۔ وہ دونوں دوسرے روز کی ٹریننگ میں شامل ہوں گے ۔ کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے ٹرینر کی نگرانی میں وارم ٹریننگ کے علاوہ شارٹ کیچز اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو کیمپ میں ٹریننگ کے بارے میں لیکچر بھی دیا ۔کھلاڑیوں نے بعد میں نیٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کھلاڑیوں کو دوران ٹریننگ مختلف ٹپس دیتے رہے ۔ خاس طور پر مصباح الحق نے کئی بلے بازوں کو بیٹنگ تکنیک بارے ہدایات دیں۔ کھلاڑی آج بھی دو سیشن میں ٹریننگ کریں گے ۔ پہلا سیشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گا جہاں کھلاڑی جم اور پول ٹریننگ کریں گے جبکہ بعد میں قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑی پریکٹس کرینگے ۔