ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے خواتین صحافی اور رپورٹرز کو آؤٹ ڈور سرگرمیوں کی کوریج کی اجازت دیدی۔ اب وہ نہ صرف مختلف سرگرمیوں کی کوریج کر سکتی ہیں بلکہ آؤٹ ڈور رپورٹنگ بھی کریں گے ۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت اطلاعات اور وزارت داخلہ نے ایسی خواتین کو سٹوڈیو کے احاطے سے باہر ہونے والی سرگرمیوں کی کوریج اور رپورٹنگ کی اجازت دی ہے جن کے پاس کام کرنے کا اجازت نامہ ہے ۔ وہ اپنا میڈیا کارڈ دکھا کر کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کی کوریج کریں گے اور جس ایونٹ کی چاہیں گی رپورٹنگ کریں گی۔وزارت اطلاعات کے تحت سعودی میڈیاجنرل کمیشن نے کہا کہ بنیادی منظوری کے بعد کمیشن اور وزارت داخلہ اس حوالے سے ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے جن کے تحت خواتین محفوظ طور پر کام کرسکیں گی۔