ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں 35 سال سے رسیوں اور زنجیروں میں جکڑے شخص کو بازیاب کرا لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بازیاب کرائے گئے ذہنی مریض شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ زنجیروں میں جکڑا شخص ذہنی اور نفسیاتی مریض ہے۔