مکرمی!محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کی ٹیچرز اپنے شہروں سے باہر تعینات ہیں اور روزانہ دو دو گھنٹے کا سفر طے کر کے سکولز جاتی ہیں وہاں سپیشل بچوں کے ساتھ چھ سے سات گھنٹے گزار کر دوبارہ دو د و گھنٹے سفر کر کے گھر پہنچتی ہیں۔ اس ساری صورت حال میںان کا گھر بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ مزید براں بائیو میٹرک حاضری نے حالات مزید خراب کر د یئے ہیں۔ پچھلے دنوں 2 ٹیچرز جن میں سے ایک کا 6 ماہ کا بچہ بائیو میٹرکس حاضری لگانے کی جلدی میں لاہور سے پنڈی بھٹیاں جاتے ہوئے ایک انتہائی مہلک ایکسیڈنٹ میں موقع پرانتقال کر گئیں۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کی فی میل ٹیچرز کے روز بروز بڑھتے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کیجیے۔ فوری اقدام اٹھاتے ہوئے ان سب ٹیچرز کو اپنے اپنے شہروں میں تعینات کیا جائے تاکہ سفری مسائل کا خاتمہ ہو اور وہ اپنی ڈیوٹی تندہی سے سرانجام دے سکیں ان کی جگہ میل ٹیچرز کو ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ میل ٹیچرز کو سفر اور رہائش میں کم مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ (محمد عرفان ملک، لاہور)