لندن،مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی،صباح نیوز)برطانیہ نے اسرائیلی حکومت سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔برطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 780 گھروں کی تعمیرکا اسرائیلی اعلان برطانیہ کے لیے تشویش کا باعث ہے ۔ فلسطینی انتظامیہ اور یورپی یونین نے بھی فیصلے کی مذمت کی ہے ۔اسرائیلی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے میاں بیوی سمیت 4فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ۔ نابلس میں صہیونی آباد کاروں کے حملے میںایک فلسطینی بچی زخمی ہو گئی ۔لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے ۔