واشنگٹن ( 92 نیوزرپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہاہے کہ سکیورٹی کونسل اجلاس سے بھارت کی خارجہ پالیسی کو بڑا دھچکا لگا ، سفارتی محاذ پر یہ پاکستان کی بہت کامیابی ہے ،ساجد تارڑ نے کہا کہ پاکستان کواپنا سفارتی دباؤ برقرار رکھنا اور اسلامی ممالک کو اپنے ساتھ ملانا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ مسلم ممالک کے دورے کریں اور انہیں اپنے ساتھ ملائیں، کانگریس ارکان کی اکثریت سمجھتی ہے بھارت نے یکطرفہ اقدام اٹھا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے ۔