کراچی(سپورٹس ڈیسک)سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن سمر کپ باکسنگ چیمپئن شپ2019ء کا ٹائٹل سندھ رینجرز نے اپنے نام کر لیا۔ سندھ پولیس دو گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن رہی۔ سابق انٹرنیشنل باکسر عظیم جان مہمان خصوصی تھے ۔ علی محمد قمبرانی باکسنگ سٹیڈیم ککری گرائونڈ لیاری میں ہونیوالے اس ایونٹ میں ریکارڈ109باکسرز نے شرکت کی۔