مکرمی !کسی بھی ملک میں چھوٹے پیماے پر کاروبار کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ وہ لوگ جو محدور سرمایہ رکھتے ہیں ان کی آمدنی کاانحصار چھوٹے پیمانے کے کاروبار پر ہوتا ہے۔اس میںوہ لوگ بھی شامل ہیں جو پارٹ ٹائم کاروبار کر کے اپنی ضروریات زندگی کو احسن طریقے سے پورا کرتے ہیں۔لیکن حکومت سندھ نے رات 12بجے کے بعد چائے کے ڈھابوں اور پان سگریٹ کے کیبنز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت سندھ کی اس پابندی کے باعث اس کاروبار سے منسلک افراد پر منفی اثرات پڑتے ہیںاور وہ افراد جن کا روزگار زندگی اسی کاروبار سے جڑا ہوا ہے ان کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔ دوسری طرف وہ طبقہ جو پارٹ ٹائم کام کرتے ہیں یعنی ویٹرز کی خدمات انجام دیتے ہیں ان کی آمدنی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور وہ انتہائی مایوسی کا شکا ر ہیں۔ میر ی حکومت سندھ سے درخواست ہے کہ ڈیفنس میں رات کے اوقات میں کھلنے والے پان سگریٹ کی کیبن اور چائے کے ڈھابوں کے سابقہ اوقات کو بحال کیاجائے تاکہ اس چھوٹے کاروبار سے جڑے افراد با آسانی اپنی زندگی گزا ر سکیں۔ (نبیل احمد، کراچی)