مکرمی !کچھ وقت پہلے پی ٹی ایس کی طرف سے سندھ پولیس میں آئی ٹی کیڈر کا ٹیسٹ لیا گیاتھا جس میں تقریبا ایک لاکھ سے زائد میدواروں نے ٹیسٹ دیا، جس میں نیگیٹو مارک بھی تھے، اس کے باوجود5053 امیدوار ٹیسٹ میں پاس ہوئے ۔اس کے بعد یکم ستمبر سے پانچ ستمبر تک اسکل ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔ نا جانے پی ٹی ایس کو اتنی جلدی کس بات کی تھی کہ محرم الحرام کے ایام عزا میں اسکل ٹیسٹ لیا اور اسکل ٹیسٹ بھی ٹائیپنگ کا ٹیسٹ پر دو منٹس کا لیا گیا۔جب بھی ٹائپنگ ٹیسٹ ہوتا ہے تو اس میں سسٹم اور کی بورڈ کا پراپر ورک کرنا لازمی ہوتا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے جس ٹیسٹنگ سروس کے پاس اسکل ٹیسٹ کے لئیے کوئی اپنا سافٹ ویئر بھی نا ہو اور جان بوجھ کر خراب کی بورڈز پر ٹیسٹ لیا جائے اور شکایت پر کی بورڈ تبدیل بھی نہ کیے جائیں تو اس کا مطلب تو یہی ہوا کہ جسے چاہے پاس مارکس دیئے جائیں جسے چاہے فیل کردیا جائے۔ میری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ وہ اس غیر منصفانہ سسٹم کا نوٹس لیں اور میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنائیں تاکہ حقداروں کو حق مل سکے۔ (محمد صادق علی مہرکراچی)