کراچی(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کورٹس میں29اضلاع کے ججزمقررکر دیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈسٹرکٹ ساوتھ کیلئے مکیش کماراورضلع ایسٹ میں جاوید کوریجوجج مقررکراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی میں وجاہت سعید جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کامران علی ھکڑو جج تعینات،مسز ماروی ملیرکنزیومرپروٹیکشن کورٹ کی جج مقرر،ضلع وسطی میں حمید اﷲ اورڈسٹرکٹ حیدراباد ظہیرحسین منگی جج تعینات،سندھ کے دیگر23 اضلاع میں کنزیومرپروٹیکشن کورٹس کیلیے بھی جج تعینات کردیئے گئے ہیں۔