خرطوم (این این آئی )سوڈان میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کے جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی حکومت کیخلاف نعر ے لگائے پارلیمان کی جانب مارچ کا اعلان کیا ۔مظاہرین نے صدر عمرالبشیر کو ہٹانے کیلئے نعرے لگائے ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسوگیس، دھاتی گولیوں اور ہوائی فائرنگ کی ،حکومت نے 38 رپورٹرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔