کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی قیمت 68ہزار روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئی ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت300روپے اضافے سے 68500 روپے ،دس گرام سونے کی قیمت258روپے اضافے سے 58728روپے پر جا پہنچی ۔