ممبئی(این این آئی،نیٹ نیوز)بھارت کی نامور اداکارہ انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف کے خلاف میدان میں آگئیں ۔ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے طلاق سے متعلق ایک بیان پر سونم کپور نے شدید ردعمل دیا ۔آر ایس ایس سربراہ کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی تھی کہ طلاق کی شرح پڑھے لکھے اور امیرخاندانوں میں زیادہ ہے کیونکہ تعلیم اور امارت تکبر کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے خاندان ٹوٹ جاتے ہیں۔آر ایس ایس کے چیف کے اس بیان پر جواب دیتے ہوئے سونم کپور نے کہا کہ کون سمجھدار شخص ایسی بات کرسکتا ہے ؟ رجعت پسند اور احمقانہ بیان۔ سونم کپور نے موہن بھگوت کو بیوقوف قرار دے دیا۔