کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 29.41پوائنٹس کے اضافے سے 37607.62پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 11 ارب 89کروڑ13لاکھ روپے کی کمی ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 29.41 پوائنٹس کے اضافے سے 37607.62پوائنٹس پر بند ہوا۔ ادھرترجمان پاکستان سٹاک کے مطابق جمعہ31جولائی کو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری لین دین نہیں ہوگا جبکہ پیر 3اگست کو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی ۔ دریں اثنا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہوکر 1400روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 18ہزار700روپے فی تولہ کی ایک اور بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ1ہزار766روپے ہوگئی ۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں 55پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید167.20روپے اور قیمت فروخت167.50روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کم ہوکر ڈالر کی قیمت خرید167.20روپے اور قیمت فروخت167.70روپے پر آ گئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 191روپے اور قیمت فروخت193روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 209.50روپے اور قیمت فروخت211.50روپے مستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 43.90روپے اور قیمت فروخت44.40روپے پر برقرار رہی۔