مکرمی !آج کی دُنیا روایتی جنگ کی بجائے معاشی برتری کی جنگ لڑ رہی ہے ، کرونا کی تشویش ناک صورت حال سے پوری دنیا کی معیشت کو دھچکا لگا ہے ، اب معاشی بحران پہلے سے زیادہ ، اور سی پیک جیسے منصوبے کی اہمیت اور بڑھ چکی ۔ سی پیک منصوبہ دُنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے۔56 ارب ڈالر مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائیگا۔طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ، جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے، جس کی تکمیل کے لئے 2030ء کا ہدف مقرر ہے۔ ہمیں اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر اس منصوبہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ملک سے غربت، بے روزگار کا خاتمہ، ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔ (عابد ہاشمی ، آزاد کشمیر)