سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک وارڈن نے محنت کش کی بیٹی کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ ملیانوالہ کا رہائشی محنت کش اہلخانہ کے ہمراہ موضع لودھے اپنی ہمشیرہ کو ملنے گیا ہوا تھا گھر پر اس کی جواں سال بیٹی موجود تھی کہ ٹریفک وارڈن حمزہ ولد رفیق ساکن ملیانوالہ نے گن پوائنٹ پراسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ بمبانوالہ نے مقدمہ درج کر لیا ۔