سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سات رو ز قبل چوری کی دومختلف وارداتوں میں ملوث 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،محلہ نیودرالسلام ریلوے روڈ پر قائم سویٹس شاپ سے رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر 10 کلو برفی ، گاجر کا حلوہ، گیس سلنڈر ،7ہزارروپے چوری کر کے لے گئے ۔ مدعی شیخ محمد قاسم کی درخواست پر تھانہ سمبڑیال نے 3ملزمان محمد عثمان، بشیر احمد اورایک کس نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پرانا بازار منڈی سمبڑیال میں 1,20,000 روپے نقدی سمیت دیگر سامان چرانے پر شہزاد رضا کی درخواست پر دوملزمان محسن علی المعروف نوری ،حماد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔