سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گھریلو تنازع پر دیور نے چھری کے وار کرکے بھابھی کو زخمی کردیا۔ تفصیل کیمطابق تھانہ پھلورہ کے علاقے چاہر میں گھریلو تنازع پر دیور محسن نے چھری اور اینٹ کے وار کرکے اپنی بھابھی عاطقہ کو زخمی کردیا ۔جسے طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم دیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔